ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سینئر سٹیزن جلد بنوا لیں آدھار کارڈ،یکم اپریل سے ریل کے رعایتی ٹکٹ کے لیے ضروری ہوگا یوآئی ڈی 

سینئر سٹیزن جلد بنوا لیں آدھار کارڈ،یکم اپریل سے ریل کے رعایتی ٹکٹ کے لیے ضروری ہوگا یوآئی ڈی 

Wed, 07 Dec 2016 12:49:09  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی: 6دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اگر بزرگ شہری ریلوے کرایوں میں چھوٹ پانا چاہتے ہیں یا پہلے سے لے رہے ہیں اور اس چھوٹ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو اپنا آدھار کارڈ ہر حال میں یکم اپریل 2017سے پہلے پہلے بنوا لیں، کیونکہ اگلے سال یکم اپریل 2017سے رعایتی شرح پر ریل سفر کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ کرانے والے سینئر سٹیزن کے لیے آدھار کارڈ فراہم کروانا لازمی ہو جائے گا۔یہ کاؤنٹر سے ٹکٹ لینے اور ای ٹکٹ دونوں پر لاگو ہوگا، مگرواضح رہے کہ آدھار کارڈ جنوری -مارچ 2017کے دوران آپشنل ہے، دراصل ریلوے اس منصوبہ کے ذریعے ٹکٹوں کی کالابازاری پر روک لگانا چاہتا ہے۔وزارت ریل نے دو مراحل میں سینئر سٹیزن کے لیے آدھار پر مبنی ٹکٹنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق، یکم جنوری سے 31مارچ 2017تک سینئر سٹیزن کے لیے رعایتی ٹکٹ حاصل کرنے کے واسطے آدھارسرٹیفکیٹ کی ضرورت رضاکارانہ بنیاد پر ہوگی،لیکن یکم اپریل 2017کے بعد سے اس طرح کی ضرورت لازمی ہو جائے گی۔اکتوبر تک ملک بھر میں 106.69کروڑ آدھار نمبر جاری کئے جا چکے ہیں، اکتوبر میں ہندوستانی مخصوص شناخت اتھارٹی (یوآئی ڈی اے آئی )نے 22ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 100فیصد بالغوں کے آدھارنمبر یقینی بنانے کے لیے ایک ماہ کے لیے ’چیلنج مہم‘شروع کی تھی ۔


Share: